بھٹکل:7؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل ۔ ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے رکن اسمبلی ترقی فنڈ سے زائد رقم کا عملی نقشہ تیار ہے، لیکن منظورشدہ کاموں میں کئی ایک ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچے ہیں۔
معروف کنڑا روزنامہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق صحت، برج ، دیہی سڑکیں سمیت کئی کاموں کےلئے امداد فراہم کی گئی ہیں ۔سال 2018-2019میں شروع کئے گئے کام ابھی تک سست روی سے جاری ہیں، اپاہجوں کے لئے مختص کی گئی رقم کا استعمال نہ ہونےکے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔ رواں سال سمیت گذشتہ 4برسوں میں رکن اسمبلی کےلئے منظورشدہ امداد سے زیادہ رقم والے عملی نقشہ کو تشکیل دیاگیا ہے۔ جس میں سے 81.44لاکھ روپئے کےکام ابھی تک پورے نہیں ہوئےہیں۔
سال 2018-19اور 2019-20میں ہرسال 1.55کروڑ روپیوں کی امداد منظور ہوئی ہے۔ سال 2018-19میں 1.96 کروڑ روپیوں کا عملی نقشہ بنایاگیا تھااس میں سے 1.29کروڑ رپیوں کے کام مکمل ہوئےہیں۔ 6.1لاکھ روپیوں کے کام باقی ہیں۔ 19.78لاکھ روپئے باقی ہیں۔ سال 2019-20میں 1.61کروڑ روپئے کا منصوبہ بنایاگیا تھا تو اس میں سے 94.50لاکھ روپیوں کا کام پورا ہواہے، 46.84لاکھ روپیوں کےکام پورے نہیں ہوئےہیں اور 14.8لاکھ روپئے باقی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2018-2019اور 2021-2022 میں کووڈ کی وجہ سے ارکان اسمبلی کو دوکروڑ کے بجائے صرف ایک کروڑ روپئے کی امداد دی گئی تھی ۔ 2020-21میں 71.49لاکھ روپیوں کےکام مکمل ہوئے ہیں تو 28.5لاکھ روپیوں کےکام باقی ہیں ۔ 2021-22میں 60لاکھ روپیوں کی امداد صحت عامہ محکمہ کو دی گئی ہے۔ 7.5لاکھ روپیوں کے کاموں کو منظور کیا گیاہے ، بقیہ 30 لاکھ روپیوں کےکاموں کا عملی نقشہ پیش کیاگیا ہے۔
سال 2018اور2019میں 20لاکھ روپیوں کی امداد اپاہجوں کے لئے مختص کی گئی تھی ، ضلع کےمحکمہ اپاہج فلاح و بہبودی کی طرف سے سواری خریدنےکےلئے ٹینڈر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے امداد استعمال نہیں کئےجانے کی جانکاری رکن اسمبلی کے دفتر سے دی گئی ہے۔
کنڑا اخبار نے رکن اسمبلی کے قریبی ساتھی کا بیان شائع کیا ہے جس نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی اپنے حلقہ کی ترقی کےلئے کئی سفارشیں کرتے ہیں ۔ لیکن افسران اسی سرگرمی اور سرعت کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔ سفارش کردہ کاموں کی منظوری کےلئے افسرا ن اصولوں کا بہانہ لگادینےسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔